Posts

تراویح کى دعا میں غلطى۔

Image
#تراویح_کی_دعا_میں_غلطی- تحریر:- رضوی شاہنواز مصباحی-  تمام امت مسلمہ کا عقیدہ ہے کہ اللہ جسم و جسمانیت سے پاک ہے اور تمام عیوب سے منزہ ہے، ہمیں ہر حال میں اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ ہم سے کبھی بھی اللہ تعالی کی شان میں کوئی خامی و کمی سرزد نہ ہو،لیکن بہت سی دفعہ ہم سے(نا معلوم) ہونے کی وجہ سے غلطی سرزد ہوجاتی ہے،اور بہت سی مرتبہ توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اللہ تعالی کی شان میں کوتاہی کر بیٹھتے ہیں- ایسا ہی معاملہ رمضان شریف میں تراویح کی دعا میں آتا ہے تراویح میں"سبحان ذى الملك والملکوت سبحان ذى العزة والعظمةالى آخر" پڑھی جاتی ہے، اس دعا میں ہم اللہ تعالی کی پاکی اور بڑائی بیان کرتے ہیں ہیں،(وہ اس طرح سے کہ جو ہمیں اس دعا کے ترجمہ سے معلوم ہوتا ہے ) ترجمہ،ً پاک ہے وہ جو ملک اور بادشاہت والا ہے پاک ہے وہ اللہ جو عزت والا ہے اور عظمت والا ہے" لیکن ہم سے سے انجانے میں میں یا توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بجائے بڑائی بیان کرنے کے کوتاہی و کمی ہوجاتی ہے ،اور اللہ تعالی کے لیے ہم ایسی بات کہہ دیتے ہیں جو اس کی شان کے قطعى لائق نہیں ہے ،کیونکہ ہم نے اس دعا کے پڑھنے میں غلطی ک...

Logo ki nazar mai madarse

Image
#_ ہماری_اور_عوام_کی_نگاہ_میں_مدارس_کی_کم_اہمیت_و_بے_قدری_کا_سبب_مفت_تعلیم_. #اور_اسکا_حل۔ قسط نمبر 1 تحریر:-رضوى شاہنواز مصباحى۔ بتاریخ۔21/اپریل،2020. اللہ تعالی نے بے شمار مخلوقات کو پیدا فرمایا ہے جن کے نام تک ہم نہیں جانتے اور رب قدیر کى پیدا کردہ مخلوقات میں سے ایک مخلوق انسان بھی ہے جس کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے،اللہ تعالی کى اس  مخلوق میں بہت سی صفات ہیں جن میں سے کچھ اچھی صفات ہیں، تو کچھ بری بھی ہیں۔  اور اس کی کچھ صفات وہ ہیں جو اس کی فطرت میں ہوتی ہے,جیسے اس کی ایک فطرى عادت  یہ ہے کہ جب بهى اس کو  کوئی چیز مفت(free) میں ملتی ہے تو وہ اس چیز کی قدر نہیں کرتا,وہ چیز جس کو یہ اپنی محنت اور روپیہ، پیسے سے لیتا ہے اور  کماتا ہے اس کی قدر کرتا ہے،اس کا بارہا تجربہ ہر انسان کی زندگی میں داخل ہے- اس بارے میں میرے بھی بہت سے تجربات ہیں جو میں نے اپنی 12/سال کی مدرسے کی زندگی میں کیے ہیں،کچھ وہ ہیں جو خود میری ذات سے تعلق رکھتے ہیں کچھ وہ ہیں جو دوسروں سے متعلق ہیں- جب میں نے درس نظامی میں داخلہ لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس تعلیم میں کئی موضوعات ...